ریلوے سٹیشن حویلیاں سے چوری ہونے والا موٹر سائیکل پولیس نے برآمد کر لیا، ملزم گرفتار

بدھ 8 جولائی 2020 23:25

حویلیاں۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 08 جولائی2020ء) ریلوے سٹیشن حویلیاں سے چوری ہونے والا موٹر سائیکل ریلوے پولیس حویلیاں نے برآمد کر کے ملزم کو گرفتار کر لیا۔ تفصیلات کے مطابق تھانہ ریلوے سٹیشن حویلیاں کے ایس ایچ او سردار عامر نے ایک کارروائی کے دوران دو ماہ قبل ریلوے سٹیشن حویلیاں کی حدود سے چوری کیا گیا موٹر سائیکل چور سمیت برآمد کر لیا۔

(جاری ہے)

گذشتہ روز ایس ایچ او ریلوے سٹیشن حویلیاں سردار عامر نے ملزم کو ہری پور ریلوے کی عدالت میں پیش کیا اور اس کا ایک روزہ ریمانڈ حاصل کر لیا۔ یاد رہے کہ حویلیاں شہر میں گذشتہ کئی روز سے بہت سے افراد کے موٹر سائیکل غائب ہو رہے ہیں اور تھانہ حویلیاں میں ان کی رپورٹ درج ہیں۔ عوامی حلقوں نے ایس ایچ او ریلوے پولیس سردار عامر کو خراج تحسین پیش کیا جنہوں نے حال ہی میں حویلیاں ریلوے تھانہ کا چارج سنبھال کر مختلف وارداتوں میں ملوث لوگوں کے خلاف کارروائی شروع کر رکھی ہے۔

ایبٹ آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں