سردار ضیاء الرحمن ایڈووکیٹ ہیومن رائٹس پروٹیکشن اینڈ ڈویلپمنٹ کونسل تحصیل حویلیاں کے صدر،گل ظہیر جنرل سیکرٹری مقرر

جمعہ 10 جولائی 2020 17:38

ایبٹ آباد۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 10 جولائی2020ء) ہیومن رائٹس پروٹیکشن اینڈ ڈویلپمنٹ کونسل لائرز فورم حویلیاں کا قیام عمل میں لایا گیا جس کے تحت مظلوم اور نادار لوگوں کیلئے مفت قانونی خدمات فراہم کی جائیں گی۔اس حوالہ سے اجلاس صدر ہیومن رائٹس پروٹیکشن اینڈ ڈویلپمنٹ کونسل تحصیل حویلیاں چوہدری مقبول احمد کی رہائش گاہ پرمنعقد ہواجس میںایگزیکٹیوڈائریکٹرہیومن رائٹس پروٹیکشن اینڈ ڈویلپمنٹ کونسل ملک یونس اعوان،محمد ادریس ایڈووکیٹ لیگل ایڈوائزر،ڈاکٹر جمیل اختر تنولی چیف کوآرڈینیٹر،چوہدری مقبول احمد صدرتحصیل حویلیاں،طاہر محمود جوائنٹ سیکرٹری تحصیل حویلیاں ودیگر نے شرکت کی اس موقع پر ایگزیکٹو ڈائریکٹر ملک یونس اعوان نے لائرز فورم ہیومن رائٹس پروٹیکشن اینڈ ڈویلپمنٹ کونسل کا نوٹیفکیشن جاری کرتے ہوئے پریذیڈنٹ لائرز فورم سردار ضیاالرحمان ایڈووکیٹ،جنرل سیکرٹری گل ظہیر خان ایڈووکیٹ،نائب صدر زاہراہ بتول ایڈووکیٹ کواسنادِ تقرر پیش کیں۔

(جاری ہے)

ایگزیکٹیو ڈائریکٹر ملک یونس اعوان نے اس موقع پرکہاکہ حویلیاں کے کسی بھی مقام پر کسی مفلس اور نادار شخص کے ساتھ کوئی زیادتی ہوئی تو اس کے ازالہ کے لئے ہیومن رائٹس پروٹیکشن اینڈ ڈویلپمنٹ کونسل لائرز فورم ہر قسم کی قانونی امداد فراہم کرے گا۔

متعلقہ عنوان :

ایبٹ آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں