ضلعی انتظامیہ کی جانب سے ایس اوپیز پرعملدرآمد یقینی بنانے کے باعث کورونا کیسز کی تعداد میں کمی ہوئی، ڈی ایچ او

جمعہ 10 جولائی 2020 17:38

ایبٹ آباد۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 10 جولائی2020ء) ڈسٹرکٹ ہیلتھ آفیسرڈاکٹر فیصل خانزادہ نے کہا ہے کہ ضلع ایبٹ آباد میں کورونا کیسز میں کمی ہوئی ہے۔ضلع 1169 کیس رپورٹ ہوئے جن میں 55 افرادجا بحق ہوئے ہیں۔’’اے پی پی’’ سے بات چیت کرتے ہوئے ڈسٹرکٹ ہیلتھ آفیسر نے کہا کہ اس وقت تک ایبٹ آباد میں کوروناوائرس سے 1169 مریض متاثر ہوئے ہیں جن میں اسپیکر صوبائی اسمبلی مشتاق احمد غنی ،ان کی بیٹی داما سمیت فرنٹ لائن پر کام کرنے والے ڈاکٹرز پیرامیڈیک کلاس فور نرسیں اور پولیس نوجوان بھی شامل ہیں ۔

(جاری ہے)

تمام مریضوں نے خود مختلف ہسپتالوں اور گھروں میں قرنطینہ کیا ہوا تھا۔کوروناوائرس سے 962 مریض صحت یاب ہوچکے ہیں۔ ایبٹ آباد میں حکومتی ایس اوز پیز پر کافی حد تک ضلع انتظامیہ کی طرف سے عمل درآمد کروایا گیا ہے جس کی وجہ سے کروناوائرس کے مریضوں میں کمی آئی ہے ایبٹ آباد ایوب ٹیچنگ ہسپتال اور ڈسٹرکٹ ہیڈکوارٹر ہسپتال میں 152 مریض زیر علاج ہیں جو آئندہ چند روز میں صحت یاب ہو جائیں گئے۔ ڈاکٹر فیصل خانزادہ نے شہریوں کو اپنا پیغام دیا ہے کہ شہری عید قربان پر حکومتی ایس او پیز پر عمل درآمد کریں تاکہ کوروناوائرس کے پھیلاو میں کمی آسکے

ایبٹ آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں