ٹک ٹاک ویڈیو بنانے کا جنون ایک اور نوجوان کی جان لے گیا

عبدالصمدپستول سے ٹک ٹاک ویڈیو بنا رہا تھا، ویڈیو بنانے کے دوران طالب علم سے اچانک گولی چل گئی، وہ وہیں جاں بحق ہوگیا، پولیس

جمعہ 10 جولائی 2020 20:19

ایبٹ آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 10 جولائی2020ء) ٹک ٹاک ویڈیو بنانے کا جنون ایک اور نوجوان کی جان لے گیا۔ تفصیلات کے مطابق خیبرپختونخواہ کے شہر ایبٹ آباد میں پیش آنے والے اس واقع میں نوجوان نے ٹک ٹاک بناتے ہوئے انجانے میں اپنی جان لے لی ہے۔ اس حوالے سے پولیس نے تفتیش کا سلسلہ شروع کردیا ہے۔ پولیس حکام کی جانب سے بتایا گیا ہے کہ عبدالصمدپستول سے ٹک ٹاک ویڈیو بنا رہا تھا، ٹک ٹاک ویڈیو بنانے کے دوران طالب علم سے اچانک گولی چل گئی اور وہ وہیں جان بحق ہوگیا۔

(جاری ہے)

اس حوالے سے مزید بتایا گیا ہے کہ بعدازاں نوجوان کو فوری طور پر ہسپتال منتقل کیا گیا جہاں ڈاکٹروں نے اس کی موت کی تصدیق کر دی۔ افسوس ناک حادثے نے اہل خانہ کو صدمے سے دوچار کردیا، اہل محلہ نے گہرے دکھ کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ عبدالصمد فرمانبردار لڑکا تھا۔خیال رہے کہ چینی موبائل ایپ اب تک بے شمار لوگوں کی موت کی وجہ بن چکا ہے، پاکستان اور بھارت میں عموماًً اس طرح کے واقعات دیکھنے میں آرہے ہیں، نوجوان ویڈیو بنانے کے اس حد تک شوقین ہو جاتے ہیں کہ انہیں خود کی بھی خبر نہیں ہوتی اور وہ انجانے میں اپنی جان دے کر گھر والوں کو صدمہ دے جاتے ہیں۔

ایبٹ آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں