ایڈیشنل اسسٹنٹ کمشنر-II کاحویلیاں بازار کا دورہ ، اشیائے خوردونوش نرخوں کی چیکنگ۔شہریوں میں کٹس تقسیم کیں

ہفتہ 11 جولائی 2020 16:37

ایبٹ آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 11 جولائی2020ء) ایڈیشنل اسسٹنٹ کمشنر-II نے حویلیاں بازار کے دورہ کے دوران اشیاء خورد ونوش کے نرخوں کی چیکنگ اور شہریوں میں کورونا سے بچاؤ کیلئے کٹس کی تقسیم کیں۔سبزی، فروٹ اور دیگر اشیاء کے بارے میں لوگوں سے موصول ہونے والی شکایات پر عمل درآمد کے لئے ایڈیشنل اسسٹنٹ کمشنر-II آکاشہ کرن نے حویلیاں بازار کا دورہ کیا۔

(جاری ہے)

انہوں نے ریٹ لسٹ کے مطابق اشیاء کی فروخت یقینی بنانے کے لیے مختلف دکانوں کا دورہ کیا اور دکانداروں کو ہدایات جاری کیں۔ انہوں نے ایس او پیز پر عمل درآمد کاجائزہ بھی لیا اور دکانداروں اور شہریوں میں COVID کٹس (دستانے، فیس ماسک اور سینی ٹائزرز) کی تقسیم کی۔اس موقع پر انہوں نے شہریوں سے گزارش ہے کہ کورونا سے بچاؤ کے لیے حکومت کی جانب سے جاری کردہ ایس اوپیزپر سختی سے عمل درآمد کو یقینی بنائیں اور غیر ضروری طور پر بازاروں کا رخ نہ کریں۔

متعلقہ عنوان :

ایبٹ آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں