سرکل حویلیاں میں پولیس کی عوامی رابطہ مہم کا باضابطہ آغاز کر دیا گیا

جمعرات 17 ستمبر 2020 17:28

حویلیاں۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 17 ستمبر2020ء) ریجنل پولیس آفیسر کی ہدایات پر سرکل حویلیاں میں عوامی رابطہ مہم کا باضابطہ آغاز کر دیا گیا ہے۔ ڈی ایس پی (کل) جمعہ کو تھانہ حویلیاں میں منعقدہ پروگرام کے دو سیشن میں علماء کرام سمیت سیاسی و سماجی شخصیات سمیت مختلف مکتبہ فکر سے تعلق رکھنے والے افراد نے امن و امان، مسائل کے حل سمیت پولیس سے ملکر کام کرنے کا اعادہ کیا۔

(جاری ہے)

آر پی او قاضی جمیل الرحمن کی ہدایات کے مطابق انچارج ڈی ایس پی حویلیاں سجاد خان تنولی نے باضابطہ طور پر حویلیاں اور گردونواح میں امن و امان سمیت موجودہ مسائل پر عمل درآمد اور سیاسی و سماجی ارکان سے مختلف امور پر تبادلہ خیال کیا، حویلیاں میں امن و امان کی صورتحال کو برقرار رکھنے سمیت شہروں اور گردونواح میں موجودہ مسائل کا حل تلاش کرنا ہے۔ انہوں نے کہا کہ آر پی او کی ہدایت کے مطابق ہر ماہ مختلف مکتبہ فکر سے تعلق رکھنے والے افراد سے باقاعدہ مشاورت کی جائے گی۔

ایبٹ آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں