تحریک انصاف کی حکومت مدت پوری کرے گی، سازشیں کرنے والوں کو ناکامی کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے، مومنہ باسط

ہفتہ 26 ستمبر 2020 14:37

حویلیاں (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 26 ستمبر2020ء) تحریک انصاف کی ممبر صوبائی اسمبلی مومنہ باسط نے کہا ہے کہ تحریک انصاف کی حکومت اپنی مدت پوری کرے گی، ملک کے خلاف سازشیں کرنے والوں کو ناکامی کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے، ملکی اداروں کو تباہی کے دہانے پہنچانے والے آج کس منہ سے حکومت پر تنقید کر رہے ہیں، ملازمین کے نام پر اثاثے بنانے والوں نے ملک کو دیوالیہ کر کے چھوڑ دیا ہے، اگر سابق حکمران پانچ سال اور حکومت کرتے تو ملک دیوالیہ ہو چکا ہوتا، پاکستان کے بچے بچے کو مقروض کرنے والے آج کس منہ سے عوام میں آتے ہیں۔

(جاری ہے)

وہ ہفتہ کو حویلیاں محلہ کمیٹی و دیگر محلہ جات میں گلیوں سمیت ترقیاتی منصوبوں کی افتتاحی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ اس موقع پر ضلعی صدر تحریک انصاف نثار صفدر خان، سابق تحصیل نائب ناظم افتخار احمد خان، سابق ناظم چوہدری جہانگیر، سردار احمد زیب، سابق تحصیل ممبر حارث خان و دیگر نے بھی خطاب کیا۔ مومنہ باسط نے کہا کہ عمران خان کی قیادت میں ملک ترقی کی راہ پر گامزن ہے، جونہی ملک ترقی کرنے لگتا ہے اپوزیشن کے پیٹ میں مروڑ اٹھنا شروع ہو جاتے ہیں اور سازشوں میں مصروف ہو جاتے ہیں، ان کے ہوتے ہوئے ملک کو کسی دشمن کی ضرورت نہیں ہے۔

ایبٹ آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں