صوبہ کی ترقی میں محکمہ مال کا کردار اہم ہے، محکمانہ کارکردگی جدید خطوط پر استوار کرنے کیلئے ایک ٹیم کی طرح کام کرنا ہو گا، قلندر لودھی

بدھ 30 ستمبر 2020 13:37

صوبہ کی ترقی میں محکمہ مال کا کردار اہم ہے، محکمانہ کارکردگی جدید خطوط پر استوار کرنے کیلئے ایک ٹیم کی طرح کام کرنا ہو گا، قلندر لودھی
ایبٹ آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 30 ستمبر2020ء) خیبر پختونخوا کے وزیر مال حاجی قلندر خان لودھی نے کہا ہے کہ صوبہ کی ترقی میں محکمہ مال کا اہم کردار ہے، محکمہ کی کارکردگی میں مزید نکھار لانے کیلئے اس کو جدید خطوط پر استوار کرنے کیلئے ایک ٹیم کی طرح کام کرنا ہے۔ وہ بدھ کو محکمہ کے حوالہ سے تعارفی اجلاس کی صدارت کر رہے تھے۔ اجلاس میں سینئر ممبر بورڈ آف ریویو سید ظفر علی شاہ سمیت متعلقہ حکام بھی موجود تھے۔

(جاری ہے)

ایس ایم بی آر سید ظفر علی شاہ نے صوبائی وزیر کو محکمہ کے تمام امور کے حوالہ سے تفصیلی بریفنگ دی۔ وزیر مال قلندر خان لودھی نے محکمہ کی کارکردگی کو سراہتے ہوئے کہا کہ تمام افسران کو ذمہ داری کے ساتھ محکمہ کو مزید ترقی کی راہ پر گامزن کرنا ہو گا، ہم بطور ایک ٹیم وزیراعلیٰ محمود خان کے وژن کے مطابق ایسی اصلاحات متعارف کرائیں گے جس سے نہ صرف عوام مستفید ہو بلکہ محصولات میں بھی اضافہ ہو سکے۔ وزیر مال نے اس موقع پر متعلقہ حکام کو ہدایت کی کہ لینڈ ریکارڈ کمپیوٹرائزیشن کے عمل کو تیز تر بنانے کیلئے ٹھوس اقدامات اٹھائے جائیں، اس ضمن میں کسی قسم کی کوتاہی برداشت نہیں کی جائے گی۔

متعلقہ عنوان :

ایبٹ آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں