ڈرائیونگ لائسنس موبائل کے ذریعے حویلیاں تھانہ میں شہریوں کے لرننگ پرمٹ بنوائے جائیں گے

جمعرات 15 اکتوبر 2020 19:13

ایبٹ آباد۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 15 اکتوبر2020ء) : سرکل حویلیاں کی عوام کی سہولت کے لئے (ًآج)16اکتوبرکو ڈرائیونگ لائسنس موبائل کے ذریعے حویلیاں تھانہ میں شہریوں کے لرننگ پرمٹ بنوائے جائیں گے۔ سرکل حویلیاں کے ڈرائیور لائسنس بنوانے کے خواہش مند افرادہ اپنے اصل قومی شناختی کے ہمراہ صبح 9 بجے حویلیاں تھانہ تشریف لائیں۔

(جاری ہے)

ڈی پی او ایبٹ آباد نے ایس ایس پی ٹریفک وارڈن طارق محمود خان کو ہدایت دی کہ حویلیاں پولیس سٹیشن میں ڈرائیونگ لائسنس موبائل بھجوائی جائے تاکہ حویلیاں ناڑہ اور لورہ کے لوگ با آسانی لائسنس کا ابتدائی مرحلہ مکمل کرسکیں۔

اس سلسلے میں ایس ایس پی ٹریفک طارق محمود خان نے ڈرائیونگ برانچ کے عملہ کو ہددایت دی کہ وہ (آج) 16اکتوبر کو صبح 9 بجے حویلیاں پولیس سٹیشن کے مقام پر ڈرائیونگ لائسنس موبائل کے ذریعے سرکل حویلیاں کے لوگوں کی لرننگ پرمنٹ ان کی دہلیز پر انہیں مہیا کئے جائیں۔تمام سرکل حویلیاں کے لوگوں سے درخواست ہے کہ وہ اپنے اصل قومی شناختی کے ہمراہ حویلیاں تھانہ تشریف لائیں۔

ایبٹ آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں