ٹریفک حادثات میں کمی لانے کے لیے ڈی آئی جی ہزارہ کی رپورٹ تیارکرنے کی ہدایت

منگل 24 نومبر 2020 18:42

ایبٹ  آباد۔24نومبر  (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 24نومبر2020ء) :ڈپٹی انسپکٹر جنرل آف پولیس ہزارہ ریجن قاضی جمیل الرحمن نے ہزارہ ریجن کے تمام ڈی پی اوز کوہدایات جاری کرتے ہوئے کہا کہ ٹریفک حادثات میں دن بدن اضافہ ہوتا جارہا ہے جو کہ انتہائی تشویشناک امر ہے ایسے واقعات کو روکنے کیلئے ہزارہ پولیس کو عملی اقدامات اٹھانے ہو نگے تاکہ لوگوں کی قیمتی جانوں کے ضیائع اور لوگوں کو شدید زخمی ہونے سے بچایا جاسکے اور ٹریفک حادثات میں کمی لائی جاسکے۔

تمام ڈی پی اوز اپنے اپنے ٹریفک سٹاف کو ہدایات جاری کرکے وہ گذشتہ ایک سالہ ٹریفک حادثات کا ریکارڈ چیک کریں اور گوگل میپ پر ایسے تمام جگہوں کی نشاندہی کریں جہاں پر گذشتہ ایک سال میں ٹریفک حادثات زیادہ رونما ہوئے ہو ٹریفک حادثہ رونما ہونے کی وجہ اور دیگر تمام تفصیل اور ٹریفک حادثات کو کیسے کم کیا جاسکتا ہے اسکی تمام تر مفصل رپورٹ تیار کرکے ایک ہفتہ کے اندر ریجنل آفس ارسال کی جائے تاکہ متعلقہ محکمہ جات کیساتھ میٹنگز کرکے انکے تعاون سے ایسے مقامات پر حفاظتی دیواریں،حفاظتی بیریئر، حفاظتی آئینہ جیسی چیزوں کو نصب کیا جائے اور جن موڑ میں حادثات زیادہ رونما ہوتے ہیں انکی کشادگی کیلئے متعلقہ محکمہ کو خط و کتابت بھی کی جائے تاکہ ٹریفک حادثات میں لوگوں کی قیمتی جانوں کے ضائع کو روکنے کیلئے عملی اقدامات اٹھائیں جائے۔

(جاری ہے)

جہاں پر ٹریفک پولیس اہلکاروں کو نفری کو مزید تعینات کرنے کی ضرورت ہوئی تو وہاں پر مزید نفری بھی تعینات کی جائے گی۔

ایبٹ آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں