ایبٹ آباد اور گلیات میں برفباری، سیاحوں رات کا سفر نہ کرنے کی ہدایات جاری

پیر 28 دسمبر 2020 23:30

ایبٹ آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 28 دسمبر2020ء) ایبٹ آباد اور گلیات میں برفباری کے سبب سیاحوں کیلئے خصوصی ہدایات جاری کی گئی ہیں۔

(جاری ہے)

گلیات ڈویلپمنٹ اتھارٹی نے خبردار کیا ہے کہ سیاح رات کو سفر نہ کریں، دوران سفر مشکلات سے بچنے کیلئے گاڑی میں چین لازمی رکھیں۔حکام کا کہنا ہے کہ برف کے سبب سڑکوں پر پھسلن سے مقامی افراد اور سیاحوں کو آمدرفت میں مشکلات کا سامنا کرنا پڑ سکتا ہے۔برف باری سے سردی کی شدت میں اضافہ ہوا ہے جس سے بچنے کیلئے سیاح گرم کپڑے اپنے ساتھ رکھیں۔

متعلقہ عنوان :

ایبٹ آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں