جمعیت علماء کا کارکن اپنے قائد پر اعتماد ہے،ملک میں اسلامی نظام حیات کے لئے جدوجہد جاری ہے،مولانا عطاء الرحمن

منگل 26 جنوری 2021 19:04

ایبٹ آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 26 جنوری2021ء) جمعیت علماء اسلام خیبر پختون خوا کے امیر سینیٹر مولانا عطاء الرحمن نے کہا ہے کہ جمعیت علماء کا کارکن اپنے قائد پر اعتماد ہے،ملک میں اسلامی نظام حیات کے لئے جدوجہد جاری ہے،اکابرین نے ایک نظم سپرد کیا جمعیت علماء کی بنیاد جامع مسجد امرتسر میں 1919 میں رکھی گئی،اجتماع امت کے لئے کو ئی جماعت ہے وہ جمعیت علماء ہے اس کے علاوہ باقی انفرادی ہیں یہ ورثہ میں ملی ہے اسی پر چلنا ہے ،امت پر مشکل وقت ہے دوہر ی ذمہ داریاں ہے جہاں مسجد ،مدارس ،خانقاہ کو چلانا ہے وہاں جمعیت علماء کے نظم کو چلانا ہے جس کو ختم کرنے کے لئے عالم کفر متحد ہوچکا ہے،جو تہذیب اور نظام بدلنا چاہتے ہیں۔

ان خیالات کااظہار انہوں نے یہاں ایبٹ آباد میں ہزارہ کے علماء کانفرنس میں خطاب کر رہے تھے،کانفرنس میں مولانا مسعود الرحمن مسعودی،جے یو آئی سندھ کے جنرل سیکرٹری راشد خالدسومرو نے بھی خطاب کیا اس موقع جمعیت علماء اسلام کے ضلعی صدر مولانا انیس الرحمن،جنرل سیکرٹری مولانا غلام مجتبیٰ ، مولانا ہدایت اللہ شاہ ،مولانا ناصر محمود خان ،مفتی جعفر طیار مقبول اعوان کے علاوہ ہری پور ، مانسہرہ ،ایبٹ آباد ،کوہستان ،بٹگرام کے علماء کرام جمعیت کے کارکنان کثیر تعداد میں موجود تھے،مولانا عطا الرحمن کا کہنا تھا اغیار کی سازشوں سے قوم کو غلام بنایا جارہا ہے اور معاشی طور پر غیر مستحکم کیا جارہا ہے ،آج تہذیب ننگا اور غربت عام ہو چکی ہے، اللہ کے سامنے سرخرو ہونے کے لئے اکابرین کی جماعت سے وابستہ رہیں گے،اس سے بڑھ کر ہمارے لئے کوئی اعزاز نہیں ہے۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ اللہ کے دین سے ہٹ جانا خسارہ ہی خسارہ ہے،یہ حقیقت ہے اس دور میں ولایت ہے تو وہ جمعیت علماء میں ہے،کانفرنس میں ہزارہ بھر کے علماء نے مولانا فضل الرحمن کی قیادت پر بیعت کرتے ہوئے ان کی تحریک میں بھرپور حمایت کی یقین دہانی کرائی ہے۔

ایبٹ آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں