حویلیاں میں بچوں کی لڑائی پر مشتعل شخص کی فائرنگ سے خاتون جاں بحق۔ملزم فرار

بدھ 27 جنوری 2021 17:30

ایبٹ آباد۔27جنوری  (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 27جنوری2021ء) :حویلیاں کی نواحی یونین کونسل مجہوہاں کے ایک گھر میں بچوں کی لڑائی پر مشتعل شخص کی فائرنگ سے خاتون جاں بحق ہوگئی۔ملزم ارتکاب جرم کے بعد فرار ہوگیا۔پولیس ذرائع کے مطابق تھانہ ناڑ ہ کے ملحقہ علاقہ مجہوہاں میں ایک گھر میں بچوں کی لڑائی پر نذیر محمد نامی شخص نے اپنی بھابھی پر فائر کیا۔

(جاری ہے)

ملزم کی بھابھی کی بہن شائستہ بی بی اپنی بہن کو بچاتے ہوئے فائرنگ کی زد میں آگئی اورموقع پر دم توڑ گئی۔وقوعہ کی اطلاع پر ایس ایچ اوتھانہ ناڑہ پولیس نفری کے ہمراہ موقع پرپہنچ آئے اورخاتون کی نعش پوسٹ مارٹم کے لئے ہسپتال منتقل کی۔مقتولہ کے لواحقین کی رپورٹ پرتھانہ ناڑہ میں نامزد ملزم کے خلاف مقدمہ درج کرکے پولیس نے ملزم کی تلاش شروع کردی ہے۔

ایبٹ آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں