ایبٹ آباد، واسا کی جانب سے شہر کے نالوں اور دیگر مختلف مقامات پر کھڑے پانیوں میں ڈینگی افزائش روکنے کیلئے سپرے

جمعہ 30 اپریل 2021 14:48

ایبٹ آباد، واسا کی جانب سے شہر کے نالوں اور دیگر مختلف مقامات پر کھڑے پانیوں میں ڈینگی افزائش روکنے کیلئے سپرے
ایبٹ آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 30 اپریل2021ء) واٹر اینڈ سینی ٹیشن سروسز کمپنی ایبٹ آباد (واسا) کی ٹیم نے یونین کونسل کیہال اور قراقرم ہائی وے (مانسہرہ روڈ) کے گرد نالیوں، ٹائروں کی دکانوں اور دیگر مختلف مقامات پر کھڑے پانی میں ڈینگی مچھر کی پیداوار اور افزائش نسل روکنے کیلئے دوائی (لرویسائیڈ) ڈالنے کا کام جاری ہے۔

(جاری ہے)

خیبر پختونخوا حکومت کی ہدایت پر واٹر اینڈ سینی ٹیشن سروسز کمپنی ایبٹ آباد (واسا) کی جانب سے یونین کونسل کیہال سمیت مانسہرہ روڈ کے ارد گرد کے نالوں، ٹائروں کی دکانوں کے سامنے موجود پرانے ٹائروں اور دیگر مختلف جگہوں جہاں پانی کھڑا رہتا ہے، وہاں سپرے کا کام تیزی سے جاری ہے تاکہ ڈینگی کی افزائش کو روکا جا سکے۔

اس سلسلہ میں واسا کے حکام نے شہریوں سے بھی گذارش کی ہے کہ کھڑے پانی کی جگہ کو مٹھی ڈال کر ہموار کیا جائے، گھروں میں موجود پرانے ٹائروں سے پانی کا مکمل خاتمہ کریں، گمبلوں کے نیچے رکھی پلیٹوں کو بھی روزانہ کی بنیاد پر صاف کیا جائے تاکہ ڈینگی کی افزائش کو روکا جا سکے۔

ایبٹ آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں