عید الفطر کے موقع پر لاک ڈائون کے باعث ایبٹ آباد کے تمام سیاحتی مقامات بند رہیں گے

منگل 4 مئی 2021 00:01

ایبٹ آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 03 مئی2021ء) عید الفطر کے موقع پر لاک ڈائون کے باعث ایبٹ آباد کے تمام سیاحتی مقامات بند رہیں گے ۔ڈی پی او ایبٹ آباد ظہور بابر آفریدی کے مطابق لاک ڈائون کے باعث ہوٹل سرائے اور ریسٹ ہاوسز بھی بند رہیں گے ،ٹرانسپورٹ ، دوکانیں ، ٹک شاپس بند ہونے کی وجہ سے مشکل پیش آ سکتی ہے۔

(جاری ہے)

ڈی پی او ایبٹ آباد کے مطابق سیاحوں سے گزارش ہے گلیات ، نتھیاگلی، ٹھنڈیانی ، شملہ ، ہرنو، سجیکوٹ اور دیگر سیاحتی علاقوں کا رخ نہ کریں۔ ڈی پی او ایبٹ آباد کے مطابق ایبٹ آباد کے تمام داخلی راستوں ، دونوں انٹرچینجز سمیت 14 مقامات پر پولیس چیک پوائنٹس قائم کی گئی ہیں جہاں بھاری تعداد میں پولیس کے جوان تعینات کیے جائیں گے ۔

متعلقہ عنوان :

ایبٹ آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں