فضل الرحمان پارٹی کو تباہ کرنے پر تلے ہوئے ہیں، مولانا شیرانی

جمعہ 11 جون 2021 16:33

ایبٹ آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 11 جون2021ء) جمعیت علمائے اسلام پاکستان کے سربراہ مولانا شیرانی نے ایک بار پھر مولانا فضل الرحمن شدید تنقید کرتے ہوئے کہا ہے کہ فضل الرحمان پارٹی کو تباہ کرنے پر تلے ہوئے ہیں، ہماری بھرپور کوشش ہے کہ پارٹی میں کسی قسم کی دھڑے بندی نہ ہوں۔

(جاری ہے)

پیر عالم زیب شاہ کی رہائش گاہ پر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے مولانا شیرانی نے مولانا فضل الرحمان کو آڑے ہاتھوں لیتے ہوئے کہا کہ مولانا فضل الرحمان پارٹی کو تباہ کرنے پر تلے ہوئے ہیں، ہماری بھرپور کوشش ہے کہ پارٹی میں کسی قسم کی دھڑے بندی نہ ہوں۔مولانا شیرانی نے کہا کہ پی ڈی ایم اور حکومت پر ایک ہی قوت کے ہاتھ ہیں، پی ڈی ایم کا مقصد قومی نہیں بلکہ ذاتی ہے۔

ایبٹ آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں