پی ٹی آئی کے تمام ونگز، ووٹر اور سپورٹر کو گذشتہ روز نکالی جانے والی کامیاب ریلی پر مبارکباد پیش کرتے ہیں، ذاکر رحمن

ہفتہ 11 ستمبر 2021 20:33

ایبٹ آباد۔ 11 ستمبر (اردوپوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 11 ستمبر2021ء) :پاکستان تحریک انصاف لیبر ونگ ہزارہ ڈویژن کے جنرل سیکرٹری ذاکر رحمن نے کہا ہے کہ پی ٹی آئی کے تمام ونگز، وارڈ نمبر1 اور وارڈ نمبر 2 کے ووٹر اور سپورٹر کو گذشتہ روز نکالی جانے والی بھرپور اور کامیاب ریلی پر مبارکباد پیش کرتے ہیں، پی ٹی آئی کا ووٹر جاگ اٹھا ہے، ریلی میں پی ٹی آئی کے نوجوانوں کا جذبہ دیکھ کر اندازہ ہوا کہ ایبٹ آباد کے کینٹ الیکشن میں جیت پی ٹی آئی کا ہی مقدر بنے گی۔

(جاری ہے)

ہفتہ کے روز ایک بیان میں انہوں نے کہا کہ آئی ایس ایف، لیبر ونگ اور یوتھ ونگ سمیت حلقہ وارڈ نمبر1 سے ناصر سلیمان کے سپورٹرز، ووٹر اور حلقہ وارڈ 2 سے تیمور خالد کے ووٹرز اور سپورٹر سمیت مظہر خان جدون کو پرامن اور منظم ریلی نکالی نکالنے پر وہ خراج تحسین پیش کرتے ہیں، ریلی سے اندازہ ہو رہا تھا کہ پی ٹی آئی کینٹ الیکشن میں بھرپور کامیابی حاصل    کر چکی ہے کیونکہ پی ٹی آئی کا ووٹرز اب دوبارہ سے باہر نکلا ہے اور وہ (آج) اتوار کو ہونے والے الیکشن میں کامیابی پی ٹی آئی کا مقدر بنے گی۔

ایبٹ آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں