ڈپٹی کمشنر کی زیر صدارت سی این جی اور پٹرول پمپس پر شہریوں کیلئے فراہم کردہ سہولیات کے حوالہ سے اجلاس

منگل 14 ستمبر 2021 19:40

ایبٹ آباد۔ 14 ستمبر (اردوپوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 14 ستمبر2021ء) :ڈپٹی کمشنر ایبٹ آباد کیپٹن (ر) ندیم ناصر کی زیر صدارت سی این جی اور پٹرول پمپس پر شہریوں کیلئے فراہم کردہ سہولیات کے حوالہ سے ایک اجلاس منعقد ہوا۔

(جاری ہے)

اجلاس میں ڈپٹی کمشنر نے تمام سی این جی/ پٹرول پمپ سٹیشن مالکان کو واش رومز کی صفائی سمیت وہاں ہنگامی صورتحال سے نمٹنے کیلئے فوری اقدامات یقینی بنانے کی ہدایت کی۔ اجلاس میں اسسٹنٹ کمشنر ایبٹ آباد محمد حسان احسن، اسسٹنٹ ڈائریکٹر انڈسٹریز اور پیٹرول پمپس/سی این جی ایسوسی ایشن کے نمائندگان نے شرکت کی۔


ایبٹ آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں