ایبٹ آباد،ضلعی صدر تحریک انصاف نثار صفدر جدون کی سپیکر مشتاق غنی سے ملاقات، حویلیاں میں مختلف ترقیاتی سکیموں پر تبادلہ خیال

منگل 21 ستمبر 2021 19:49

ایبٹ آباد۔ 21 ستمبر (اردوپوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 21 ستمبر2021ء) :پاکستان تحریک انصاف کے ضلعی صدر سابق رکن صوبائی اسمبلی نثار صفدر خان جدون نے منگل کو سپیکر صوبائی اسمبلی مشتاق احمد غنی سے ملاقات کر کے انہیں اپنے حلقہ حویلیاں کے مسائل سے آگاہ کیا۔ اس موقع پر حویلیاں میں مختلف ترقیاتی سکیموں پر تبادلہ خیال ہوا۔

(جاری ہے)

مشتاق غنی نے اس موقع پر رجوعیہ گرلز ڈگری کالج کو جلد از جلد مکمل کرنے کے حوالہ سے متعلقہ محکمہ کو ہدایت کی جبکہ حویلیاں کیلئے جلد ترقیاتی منصوبوں کے حوالہ سے خوشخبری کا عندیہ دیا۔

نثار صفدر جدون نے سپیکر خیبر پختونخوا اسمبلی مشتاق احمد غنی کو اہلیانِ حویلیاں کے جانب سے بھرپور تعاون کا یقین دلایا۔ مشتاق احمد غنی نے اس موقع پر کہا کہ پی ٹی آئی کی حکومت بلاتفریق ترقیاتی منصوبوں پر کام کر رہی ہے، متعدد منصوبے اپنے پایہ تکمیل کو پہنچنے والے ہیں، حویلیاں کے عوام کو متعدد منصوبے مل رہے ہیں جس سے علاقہ میں ترقی و خوشحالی آئے گی۔

ایبٹ آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں