ڈی پی اوایبٹ آبادکی زیرصدارت بارہ ربیع الاول کے جلوسوں کی سیکورٹی اوردیگرامورکے حوالے سے ضلعی امن کمیٹی کے اجلاس کاانعقاد

جمعرات 14 اکتوبر 2021 18:09

ایبٹ آباد۔14اکتوبر  (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی - اے پی پی۔ 14 اکتوبر2021ء) :ڈی پی اوایبٹ آبادکی زیرصدارت بارہ ربیع الاول کے جلوسوں کی سیکورٹی اوردیگرامورکے حوالے سے ضلعی امن کمیٹی کے اجلاس کاانعقادکیاگیاہے، ڈی پی او آفس میں 12 ربیع الاول کے دوران ہونے والی مذہبی تقریبات،جلوسوں کی سکیورٹی اور دیگر امور کی نگرانی یقینی بنانے کے لیے ضلعی پولیس سربراہ ایبٹ آباد کی زیر صدارت ضلعی امن کمیٹی کا اجلاس منعقد ہوا۔

اجلاس میں ایس پی ہیڈکوارٹرز عارف جاوید، اے ایس پی ڈاکٹر خدیجہ عمر، ڈی ایس پی راجہ محبوب، اور دیگر متعلقہ پولیس افسران کے علاوہ امن کمیٹی میں شامل مختلف مسالک کے علماء کرام، صحافی برادری، ٹریڈ یونین کے عہدیداران بھی شریک ہوئے۔ اجلاس کے دوران 12 ربیع الاو ل کی مناسبت سے منعقد ہونے والی تقریبات کی سکیورٹی سمیت دیگر تمام تر امور پر تفصیلی مشاورت ہوئی اور گزشتہ ادوار کی نسبت سکیورٹی مزید بڑھانے کا فیصلہ کیا گیا۔

(جاری ہے)

اجلاس سے خطاب میں ضلعی پولیس سربراہ نے امن کمیٹی کو 12ربیع الاول کے سلسلے سکیورٹی اور دیگر امور کے حوالے تفصیلی بریف کیا ان کا کہنا تھا کہ 12 ربیع الاول کی موقع پر نکالے جانے والے جلوسوں اور منعقدہ جلسوں کی فول پروف سکیورٹی یقینی بنانے کے لیے ایک جامع سکیورٹی پلان مرتب کیا گیا ہے جس میں پہلے کے مقابلے میں مزید بہتری نظر آئے گی اور نفری کی تعداد میں اضافہ کیا جائے گا۔

اس مقدس مہینے کی نسبت سے جہاں جہاں مذہبی تقاریب ہوں گی ہماری ذمہ داری اور ہمارے لیے قابل فخر بات ہے کہ ایسی تقاریب میں موجود شرکا ء کی جان ومال کی حفاظت کو یقینی بنایا جائے۔ شہر کے امن و امان کی جتنی ذمہ داری محکمہ پولیس کی ہے اتنا ہی آپ لوگوں کا بھی فرض ہے ایسے مواقعوں پر جب کسی بھی فریق کی طرف سے مذہبی، سیاسی اور سماجی تقریبات کا انعقاد ہوا پولیس نے دیگر انتظامیہ اور آپ لوگوں کی باہمی امداد سے تمام تر سکیورٹی انتظامات کو بخوبی نبھایا جس کی بدولت کسی بھی قسم کی کشیدگی کا ماحول پروان نہ چڑھ سکا،در حقیقت یہ ہم سب اور ایبٹ آباد کی عوام کے لیے قابل قدر اور قابل فخر بات ہے اجلاس سے خطاب کے دوران امن کمیٹی کے اراکین نے ضلعی پولیس کا اجلاس منعقد کروانے اور سکیورٹی امور پر اعتماد میں لینے پر شکریہ کیا اور اختتام پر ملکی سلامتی و ترقی کے لیے خصوصی دعا فرمائی۔



ایبٹ آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں