ایڈیشنل ایس پی ہیڈکوارٹرایبٹ آباد کی لیڈیزپولیس افسران سے ملاقات ، اُنکے مسائل سنے اورہدایات جاری کیں

جمعرات 14 اکتوبر 2021 18:11

ایبٹ آباد۔14اکتوبر  (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی - اے پی پی۔ 14 اکتوبر2021ء) :ایڈیشنل ایس پی ہیڈکوارٹرایبٹ آبادنے لیڈیزپولیس افسران سے ملاقات کرکے اُنکے مسائل سنے اورہدایات جاری کیں ہیں،نو تعینات ایڈیشنل ایس پی ایبٹ آباد عارف جاوید نے ایبٹ آباد کی لیڈیز پولیس افسران سے ملاقات کرکے ان کے مسائل سنے اور ان کے حل کو یقینی بنانے کے لیے متعلقہ افسران اور شعبہ جات کو ضروری احکامات جاری کیے۔

(جاری ہے)

لیڈیز پولیس افسران کو ہدایات دیتے ہوئے ایڈیشنل ایس پی ایبٹ آباد کا کہنا تھا کہ عوام کی جان و مال کا تحفظ ہماری ذمہ داری ہے سکیورٹی امور کی انجام دہی میں ضابطہ اخلاق کا خیال رکھا جائے،دوران ڈیوٹی غفلت کا مظاہرہ نہ کیاجائے سائلیں اور عام عوام سے رویہ بہتر رکھیں تاکہ عوام کاپولیس پراعتماد بحال ہو۔

متعلقہ عنوان :

ایبٹ آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں