ایبٹ آباد،ڈپٹی کمشنر کی متعلقہ محکمہ جات کے افسران کو حصول اراضی زیرالتواکیسز جلد حل کرنے کی ہدایت

جمعہ 15 اکتوبر 2021 19:41

ایبٹ آباد۔15اکتوبر(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی - اے پی پی۔ 15 اکتوبر2021ء) :ڈپٹی کمشنر ایبٹ آباد کیپٹن ریٹائرڈ ندیم کی زیر صدارت اجلاس میں محکمہ جنگلات، کمیونیکیشن اینڈ ورکس ڈیپارٹمنٹ، ہائر ایجوکیشن، ملٹری اسٹیٹس اور دیگر تمام محکمہ جات کے حصول اراضی کے زیر التوا کیسز کے جلد از جلد حل کے حوالے سے ہدایات جاری کیں۔

(جاری ہے)

اجلاس میں ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر شہاب محمد خان، اسسٹنٹ کمشنر محمد حسان احسن، ایڈیشنل اسسٹنٹ کمشنر ریونیو، تحصیلدار لینڈ ایکوزیشن اور دیگر افسران نے شرکت کی۔


متعلقہ عنوان :

ایبٹ آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں