ڈی آئی جی ہزارہ کی ہدایت پرمحکمانہ پروموشن کمیٹی نے 27اسٹنٹ سب انسپکٹرزکوسب انسپکٹرکے عہدے پرترقی دیدی

بدھ 20 اکتوبر 2021 17:44

ایبٹ آباد۔20اکتوبر  (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی - اے پی پی۔ 20 اکتوبر2021ء) :ڈپٹی انسپکٹر جنرل آف پولیس ہزارہ ریجن میرویس نیاز کی ہدایت پر محکمانہ پروموشن کمیٹی کا اجلاس منعقد کیا گیا جس کی صدارت ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر ایبٹ آباد ظہور بابر آفریدی نے کی، انکے علاوہ ایس پی انوسٹی گیشن مانسہرہ حافظ جانس، آفس سپرٹینڈنٹ ریجنل آفس سردار محمد ارشاد،ڈی ایس پی لیگل ارشد خان، انچارج اسٹیبلشمنٹ برانچ نزاکت خان، اسسٹنٹ اسٹیبلشمنٹ کلرک دلاور،اے سی آر کلرک ظفر خان نے شرکت کی۔

محکمانہ پروموشن کمیٹی کے سامنے 27 اسسٹنٹ سب انسپکٹرز پیش ہوئے جنہیں محکمانہ قوائد و ضوابط مکمل کرنے کے بعدسب انسپکٹر کے عہدے پر ترقی دی گئی۔ ترقی پانے والے پولیس افسران ہزارہ ریجن میں پولیس کے مختلف شعبہ جات میں اپنے فرائض سر انجام دے رہے ہیں جن میں 05 ضلع ہریپور،01ضلع ایبٹ آباد، 06ضلع مانسہرہ، 04بٹگرام، 04 تورغر،01کوہستان، 05 سی ٹی ڈی اور 01 اینٹی کرپشن میں اپنے پیشہ ورانہ فرائض سرانجام دے رہے ہیں۔

(جاری ہے)

اس حوالے سے ڈی آئی جی ہزارہ میرویس نیاز نے کہا کہ ترقی میرٹ کی بنیاد پر کی گئی ہے کسی کی بھی حق تلفی نہیں کی گئی،ترقی پانے والے تمام پولیس افسران کو پروموشن کے لئے اہل پایا گیا ہے اس موقع پر انہوں نے کہا کہ میں ترقی پانے والے پولیس افسران و انکے خاندان کو مبارکباد دیتا ہوں اور امید کرتا ہو ں کہ ترقی پانے والے تمام پولیس افسران اپنے پیشہ ورانہ فرائض کوپہلے سے بہتر اندا ز میں ادا کریں گئے او رلوگوں کی خدمت کا جذبہ ساتھ لے کر اپنے فرائض نبھائیں گئے،جرائم کی روک تھام اور مظلوم لوگوں کی داد رسی کے لئے کوشاں رہیں گئے۔

ڈی آئی جی ہزارہ ریجن نے مزید کہا کہ جو لوگ انوسٹی گیشن میں اپنے فرائض انجام د ے رہے ہیں انہیں چاہیے کہ وہ قانون سے اچھی طرح واقفیت رکھتے ہوں اسلئے محنت و لگن کے ساتھ اپنے فرائض سرانجام دیں تاکہ ملزمان اور جرائم پیشہ عناصر کو قرار واقعی سزا دلوائی جا سکے۔

متعلقہ عنوان :

ایبٹ آباد شہر میں شائع ہونے والی مزید خبریں:

Your Thoughts and Comments