سابق ڈپٹی سپیکر قومی اسمبلی سردار محمد یعقوب آبائی گائوں میں سپرد خاک ، ارکان قومی اسمبلی اور سیاسی و سماجی راہنمائوں کی نماز جنازہ میں شرکت

جمعرات 21 اکتوبر 2021 16:50

ایبٹ آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 21 اکتوبر2021ء) سابق ڈپٹی سپیکر قومی اسمبلی سردار محمد یعقوب کو نماز جنازہ کی ادائیگی کے بعد آبائی قبرستان میں سپرد خاک کر دیا گیا۔

(جاری ہے)

مرحوم کی نماز جنازہ گورنمنٹ پوسٹ گریجویٹ کالج نمبر1 ایبٹ آباد میں ادا کی گئی جس میں مسلم لیگ (ن) خیبر پختونخوا کے جنرل سیکرٹری رکن قومی اسمبلی مرتضیٰ جاوید عباسی، رکن قومی اسمبلی علی خان جدون، سابق امیدوار قومی اسمبلی حلقہ این اے 18- علی اصغر خان، ملک صفدر اعوان، سابق ضلعی صدر سردار سعید انور سمیت سیاسی و سماجی شخصیات نے  شرکت کی۔

سابق ڈپٹی سپیکر قومی اسمبلی سردار محمد یعقوب کی میت آبائی گاؤں نیریاں نزد کالا باغ گلیات لے جائی گئی جہاں ان کی دوبارہ نماز جنازہ ادا کی گئی اور بعد ازاں مرحوم کو آبائی قبرستان میں سپرد خاک کر دیا گیا۔

ایبٹ آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں