ڈین ایوب میڈیکل کالج پروفیسر ڈاکٹر عمر فاروق کا اے ایم سی کرکٹ گراؤنڈ کا دورہ، پویلین کی تزئین و آرائش کے کام کا آغاز کر دیا گیا

ہفتہ 27 نومبر 2021 18:32

ایبٹ آباد۔ 27 نومبر (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی - اے پی پی ۔ 27 نومبر2021ء) :ڈین ایوب میڈیکل کالج و سی ای او ایوب ٹیچنگ ہسپتال پروفیسر ڈاکٹر عمر فاروق نے ہفتہ کے روز ایوب میڈیکل کالج کرکٹ گراؤنڈ کا دورہ کیا۔ کرکٹ گراؤنڈ کے پویلین کی تزئین و آرائش کے کام کا آغاز کر دیا گیا ہے۔

(جاری ہے)

اسی حوالہ سے ڈین ایوب میڈیکل کالج نے بتایا کہ ایوب میڈیکل کالج کی سپورٹس کمیٹی کے چیئرمین ڈاکٹر آفتاب عالم، ڈپٹی چیرمین ڈاکٹر سجاد اور سپورٹس ڈیپارٹمنٹ نے ملکر ایک پلان بنایا جس کے تحت ایوب میڈیکل کالج کے کرکٹ گراؤنڈ کے پویلین  کی مرمت کا کام شروع کر دیا گیا ہے جو بہت جلد مکمل ہو جائے گا۔

اس کے علاوہ ایوب میڈیکل کالج کے طلباء کیلئے باسکٹ بال کورٹ، ہاکی اور فٹ بال گراؤنڈز کی تزئین و آرائش کا کام بھی بہت جلد شروع کر دیا جائے گا۔

متعلقہ عنوان :

ایبٹ آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں