اسسٹنٹ کمشنر ایبٹ آباد محمد حسان احسن کا سبزی منڈی کا دورہ، ریٹ لسٹ کی خلاف ورزی پر 10 دکانداروں پر جرمانے

ہفتہ 27 نومبر 2021 18:44

ایبٹ آباد۔ 27 نومبر (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی - اے پی پی ۔ 27 نومبر2021ء) :اسسٹنٹ کمشنر ایبٹ آباد محمد حسان احسن نے سبزی منڈی کے دورہ کے دوران مختلف دکانوں پر ریٹ کا معائنہ کیا۔ ریٹ لسٹ کی خلاف ورزی پر 10 دکانداروں پر بھاری جرمانہ بھی عائد کیا گیا۔

(جاری ہے)

انہوں نے شہریوں سے اپیل کی کہ وہ ریٹ لسٹ کی خلاف ورزی پر ضلعی کنٹرول روم یا پاکستان سٹیزن پورٹل پر اپنی شکایات درج کروائیں تاکہ ناجائز منافع خوروں کے خلاف کارروائی یقینی بنائی جائے۔

  ان کا کہنا تھا کہ منافع خوروں کی وجہ سے اشیاء خوردونوش کی قیمتوں میں اضافہ ہوا ہے تاہم ضلعی انتظامیہ کے افسران اب باقاعدگی کے ساتھ تمام صورتحال کا جائزہ لیں گے اور کسی کو بھی زائد قیمت پر اشیاء خوردونوش کی فروخت کی اجازت نہیں دیں گے۔

ایبٹ آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں