ایبٹ آباد ، کم وزن روٹی پر نان بائیوں پر جرمانے، صفائی ستھرائی کے ناقص انتظامات پر ہوٹلوں کو وارننگ

منگل 30 نومبر 2021 19:00

ایبٹ آباد۔ 30 نومبر (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی - اے پی پی ۔ 30 نومبر2021ء) :اسسٹنٹ فوڈ کنٹرولر ایبٹ آباد قاضی بلال نے کم وزن روٹی بیچنے والے نان بائیوں پر بھاری جرمانے کرنے کے علاوہ صفائی ستھرائی کے ناقص انتظامات پر ہوٹلوں کو وارننگ جاری کر دی۔ اس موقع پر قانون شکن عناصر پر جرمانے عائد کر کے چالان کئے گئے۔

(جاری ہے)

اس سے قبل قلندر آباد کے صارفین آئے روز خود ساختہ مہنگائی، ناقص اشیاء اور گندگی کی شکایات کرتے تھے اور شکایات پر انتظامیہ کی عدم توجہی سے نالاں تھے۔

خبروں کی اشاعت کے بعد انتظامیہ نے ایکشن لیتے ہوئے اے ایف سی نے کارروائی کی مگر ان کی خبر ملتے ہی زیادہ تر نے وزن برابر کر دیا اور جو اچانک پکڑے گئے ان کے خلاف کارروائی کی گئی تاہم اے ایف سی کے بازار سے رخصت ہوتے ہی صورت حال پھر ویسے ہی ہو گئی جیسا دورے سے پہلے تھی۔ شہریوں نے محکمہ فوڈ کی کارروائی کو سراہتے ہوئے مطالبہ کیا ہے کہ اس طرح کی کارروائیاں جاری رکھی جائیں اور مہنگائی کے بوجھ تلے دبے صارفین کو کچھ ریلیف مل سکے۔

متعلقہ عنوان :

ایبٹ آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں