ایبٹ آباد میں بین الاقومی معیار کے حامل ریسٹورنٹ کا افتتاح

منگل 30 نومبر 2021 19:05

ایبٹ آباد۔ 30 نومبر (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی - اے پی پی ۔ 30 نومبر2021ء) :ایبٹ آباد میں پہلی  دفعہ بین الاقومی معیار کے  حامل   ریسٹورنٹ کا افتتاح کر دیا گیا۔ میر عالم پلازہ مانسہرہ روڈ ایبٹ آباد میں قائم نجی ریسٹورنٹ کا افتتاح پی ٹی آئی کے مرکزی جوائنٹ سیکرٹری وسیم شہزاد خٹک نے کیا۔

(جاری ہے)

واضح رہے کہ کے آئی بی ایس پاکستان اور جرمنی کی مشترکہ ایجاد ہے اور یہ بین الاقوامی معیار کا ریسٹورنٹ ہے، پاکستانی فاسٹ فوڈ سمیت پاکستانی اور غیر ملکی کھانوں کی فراہمی ریسٹورنٹ کی منفرد حیثیت ہے۔

افتتاحی  تقریب سے خطاب کرتے ہوئے وسیم شہزاد نے کہا کہ ذوالفقار اورنگزیب نے جو کاوش کی ہے ایبٹ آباد کے شہریوں بلکہ پورے ملک کے شہریوں کیلئے ایک منفرد پیشکش ہے، یہ بین الاقوامی معیار کا حامل ریسورنٹ ہے، یہاں پر عوام اور غیر ملکی سیاحوں کو اچھے کھانے ملیں گے اور یہ  ریسورنٹ سیاحت کے فروغ کا بھی  باعث بنے گا، پی ٹی آئی کی حکومت پبلک سیکٹر کی حوصلہ افزائی کرے گی تاکہ اس طرح  کے مزید ریسٹورنٹس اور ہوٹلز کا قیام ممکن ہو سکے۔

ایبٹ آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں