ڈی پی او ایبٹ آباد کا رات گئے تھانہ میرپور کا دورہ، ریکارڈ چیک کیا،قیدیوں سے مسائل دریافت کئے

پیر 4 جولائی 2022 12:00

ایبٹ آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 04 جولائی2022ء) ضلعی پولیس سربراہ ایبٹ آباد سجاد خان نے رات گئے تھانہ میرپور کا اچانک دورہ کیا۔ اس موقع پر انہوں نے تھانہ کا تمام ریکارڈ کا جائزہ لیا، حوالات میں بند قیدیوں اور آنے والے سائلین سے ملاقات کے دوران مسائل دریافت کئے۔

(جاری ہے)

انہوں نے میرپور تھانہ کے عملے کو عوام الناس سے بہتر رویہ رکھنے اور سائلین کے مسائل کے فوری حل کو یقینی بنانے کی ہدایات دیں۔

انہوں نے کہا کہ کوئی بھی شخص خوشی سے تھانے نہیں آتا، جب اسے کوئی مسئلہ درپیش ہوتا ہے تو وہ تھانہ کا رخ کرتا ہے، تھانہ آنے والے کسی بھی پریشان حال شخص کو تنگ کرنے کےبجائے اس کی صحیح معنوں میں داد رسی کی جائے تاکہ اسے احساس ہو کہ یہاں انصاف کی پہلی سیڑھی سے اسے ریلیف ملا ہے۔

ایبٹ آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں