حویلیاں میں تحصیل جوڈیشل کمپلیکس کے افتتاح کے بعد عدالتیں نئی بلڈنگ میں شفٹ

پیر 4 جولائی 2022 15:40

ایبٹ آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 04 جولائی2022ء) ایبٹ آباد کی تحصیل حویلیاں میں تحصیل جوڈیشل کمپلیکس کے افتتاح کے بعد عدالتیں مکمل طور پر نئی بلڈنگ لنگرہ میں شفٹ ہو گئی ہیں، تمام سائلین مقرر کردہ تاریخ پر وہاں پیش ہوں گے، نئی بلڈنگ انتہائی خوبصورت انداز میں بنائی گئی ہے۔

(جاری ہے)

جنرل سیکرٹری حویلیاں تحصیل بار ایسوسی ایشن نے بتایا کہ حویلیاں میں عارضی عدالتوں کی وجہ سے جج صاحبان، وکلاء اور سائلین کو شدید مشکلات کا سامنا تھا، عوام کو انصاف کی فراہمی کیلئے عدالتوں کا قیام ضروری ہونے کے باعث ٹی ایم اے کی بلڈنگ میں کام شروع کر دیا گیا تھا جو اب نئی عمارت میں شفٹ ہو جائیں گی۔

حویلیاں شہر ٹی ایم اے کی بلڈنگ میں موجود عدالتیں جو ایک طرف عوام کو انصاف فراہمی کا ذریعہ تھیں وہیں اہلیان محلہ کے راستے میں خلل کا باعث بھی بن رہی تھیں۔

ایبٹ آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں