عوام جرائم پیشہ عناصر کی نشاندہی کریں، ڈی پی او ایبٹ آباد سجاد خان

پیر 4 جولائی 2022 16:00

ایبٹ آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 04 جولائی2022ء) ڈی پی او ایبٹ آباد سجاد خان نے ضلع پولیس کا چارج سنبھالتے ہی عوام سے شہر کو منشیات اور قبضہ و بھتہ مافیا سے پاک کرنے کے عزم کا اظہار کیا تھا جسے پورا کرنے کے لیے انہوں نے منشیات جیسے اہم مقدمات کے اندراج اور بعد از تفتیشی امور میں بہتری لانے کیلئے پولیس افسران کیلئے باقاعدہ ورکشاپس کا اہتمام کیا جن میں منشیات کے مقدمات کے اندراج اور تفتیش کے امور کو بہتر بنانے کیلئے کئی ماہر قانون شخصیات کی خدمات حاصل کی گئیں۔

(جاری ہے)

سماجی و عوامی حلقوں نے ایبٹ آباد پولیس کی کارروائیوں پر اسے زبردست الفاظ میں خراج تحسین پیش کیا ہے۔ ڈی پی او ایبٹ آباد نے جرائم پیشہ عناصر کے گرد گھیرا مزید تنگ کرتے ہوئے عوام سے اپیل کی ہے کہ وہ جرائم پیشہ عناصر کی نشاندہی کریں، ایبٹ آباد پولیس ہر صورت جرائم پیشہ عناصر کا قلع قمع کرتے ہوئے شہریوں کے تعاون اور رہنمائی سے شہر کو امن کا گہوارہ بنائے گی۔

متعلقہ عنوان :

ایبٹ آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں