اے سی ایبٹ آبادکا شملہ ہل پارک کا دورہ، دکانوں میں ریٹ لسٹ کے مطابق معیاری اشیا کی فراہمی بارے ہدایات دیں

پیر 4 جولائی 2022 18:12

ایبٹ آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 04 جولائی2022ء) اسسٹنٹ کمشنر ایبٹ آباد ثقلین سلیم نے شملہ ہل پارک اور ارد گرد کے علاقے میں موجود دکانوں کا معائنہ کر کے ریٹ چیک کئے اور دکانداروں کو حفظان صحت اور ریٹ لسٹ کے مطابق معیاری اشیا کی فراہمی بارے ہدایات دیں، انہوں نے کھلے پٹرول کی فروخت پر ایک دکان کو سیل بھی کیا۔

(جاری ہے)

قبل ازیں اسسٹنٹ کمشنر ایبٹ آباد ثقلین سلیم نے علی الصبح سلاٹر ہاس ڈگی محلہ کا معائنہ بھی کیا۔

ا نہوں نے ٹی ایم اے اور لائیو سٹاک سٹاف کو حفظان صحت کے مطابق جانوروں کے ذبح اور دکانوں تک ترسیل کو یقینی بنانے کے حوالہ سے ہدایات جاری کیں۔ انہوں نے شہر کے مختلف پٹرول پمپس کا معائنہ بھی کیا اور اوگرا ریٹس کے مطابق پٹرول کی قیمت پر عمل درآمد اور پیمانے کے ذریعہ فی لیٹر پٹرول میں کمی کرنے والے پمپس مالکان کے خلاف کاروائی عمل میں لائی۔

متعلقہ عنوان :

ایبٹ آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں