ایبٹ آباد۔نومنتخب بلدیاتی نمائندوں کا واساکے دفتر کا دورہ،ممبر بی اوجی سے میٹنگ

پیر 4 جولائی 2022 18:40

ایبٹ آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 04 جولائی2022ء) ایبٹ آباد کی یونین کونسلوں ملک پورہ، کیہال اور اربن سٹی کے نو منتخب بلدیاتی نمائندوں نے واٹر اینڈ سینی ٹیشن سروسز کمپنی ایبٹ آباد کے دفتر کا دورہ کیا جہاں ممبر بورڈ آف ڈائریکٹرز واسا خالد خان سدوزئی کے زیر صدارت میٹنگ کا انعقاد کیا گیا۔ میٹنگ کے دوران ترجمان واسا عمر سواتی نے ادارے کی کارکردگی، دائرہ کار، استعداد کار اور مستقبل کی منصوبہ بندی کے حوالے سے تفصیلی بریفنگ دی۔

بلدیاتی نمائندوں نے واساکے ساتھ مل کرکام کرنے پر اتفاق ہوا۔

(جاری ہے)

واٹر سپلائی سسٹم اور صفائی کے حوالے سے مزید بہتری کے لئے تجاویز دیں۔ اس موقع پر خالد خان سدوزئی کا کہنا تھا کہ واسا تمام سٹیک ہولڈرز کے ساتھ مل کر کام کرنے پر یقین رکھتا ہے اور میٹنگ میں زیر بحث تجاویز پر ضرور عمل کیا جائے گا۔ اربن چیئرمین اتحاد کے صدر عمران خان نے واسا انتظامیہ کو شہر کی بہتری کے لئے ہر قسم کی تعاون کی یقین دہانی کروائی اور بالخصوص عید الاضحیٰ کے موقع پر صفائی مہم میں بھر پور شرکت کرنے کا عہد کیا۔میٹنگ میں واٹر سپلائی ڈیپارٹمنٹ واسا کے ڈپٹی منیجر انجینئر نعمان قبول سمیت بلال حمید، سجاد غوری، سردار سعید، عامر فضل، سردار بشیر اور خرم شہزادبھی موجود تھے۔

ایبٹ آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں