ڈی پی او ایبٹ آباد کا مسلم آباد چیک پوسٹ اورچیک پوائنٹ کا اچانک دورہ،سیکورٹی کا معائنہ

پیر 4 جولائی 2022 21:36

ایبٹ آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 04 جولائی2022ء) ڈی پی او ایبٹ آباد سجاد خان نے مسلم آباد چیک پوسٹ اورچیک پوائنٹ کا اچانک دورہ کرکے مسلم آباد چوکی کی عمارت اور چیک پوائنٹ کا تفصیلی معائنہ کیا، چوکی کا ریکارڈ اور بیرکس میں پولیس جوانوں کی رہائشی سہولیات کا بھی جائزہ لیا،اس موقع پر ڈی پی او سجاد خان نے پولیس افسران اور جوانوں کو ہدایات جاری کرتے ہوئے کہاکہ عوام کی جان و مال کے تحفظ کے لیے تمام تر ضروری اقدامات عمل میں لائے جائیں، ناکہ بندی پوائنٹ پرمشکوک اور جرائم پیشہ عناصر پر کڑی نظر رکھیں، شہریوں کے ساتھ اخلاق سے پیش آئیں اور لوگوں کی عزت نفس کا خیال رکھیں۔

(جاری ہے)

پولیس افسران اور جوانوں سے مخاطب ہوتے ہوئے ان کامزید کہنا تھا کہ عوام کو تحفظ کا احساس دلانے کے ساتھ ساتھ اپنی سیکیورٹی کا بھی خاص خیال رکھیں،اس موقع پر ڈی پی او نے ڈیوٹی پر موجود پولیس اہلکاروں سے ان کے مسائل سنے اور حل کے حوالے سے ضروری احکامات جاری کیے۔

متعلقہ عنوان :

ایبٹ آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں