محکمہ بہبود آبادی کے زیراہتمام قلندرآباد میں فری میڈیکل کیمپ کا انعقاد

منگل 5 جولائی 2022 20:57

ایبٹ آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 05 جولائی2022ء) محکمہ بہبود آبادی کے زیراہتمام قلندرآباد میں فری میڈیکل کیمپ کا انعقاد کیاگیا۔نجی ہسپتال کے ڈاکٹروں نے مریضوں کا چیک کیااورمفت ادویات بھی دی گئیں۔

(جاری ہے)

منگل کے روز فری میڈیکل کیمپ میں ڈسٹرکٹ پاپولیشن ویلفیئر آفیسر ایبٹ آبادشمس الرحمان،ڈپٹی ڈسٹرکٹ پاپولیشن آفیسر ایبٹ آباد فریال سلطان،سدرہ ملکبھی موجود رہے۔ ماہر ڈاکٹروں نے مریضوں کا مفت معائنہ کیا جس میں آنکھ،ناک،کان،گلا،میڈیکل،سرجیکل،بچوں،شامل ہیں۔ مفت الٹرا سائونڈ بھی کئے گئے اور مفت ادویات بھی دی گئیں۔

متعلقہ عنوان :

ایبٹ آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں