ایبٹ آبادپولیس کی کاروائی،دوملزمان گرفتارکرکے بھاری مقدارمیں منشیات برآمدکرلی

منگل 5 جولائی 2022 23:14

ایبٹ آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 05 جولائی2022ء) ایبٹ آبادپولیس نے دوملزمان کو گرفتارکرکے بھاری مقدارمیں منشیات برآمدکرلی۔ ڈسٹرکٹ پولیس آفیسرایبٹ آباد سجاد خان کی ہدایات پر ضلع بھر میں منشیات فروشوں کے خلاف کاروائیاں جاری ہیں، ایس ایچ او ڈونگاگلی علی خان نے دو ملزمان کو بھاری مقدار میں منشیات سمیت گرفتار کرتے ہوئے امتناع منشیات ایکٹ کے تحت مقدمات درج کر لیے۔

(جاری ہے)

گرفتارملزمان خانزیب ولد عمر سلیم سکنہ کوہستان سے 870گرام چرس،یاسرولداعظم سکنہ لساں سے1175 گرام چرس اور10 لیٹر شراب برآمد کرتے ہوئے کیری سوزوکی قبضہ میں لے لی گئی۔

متعلقہ عنوان :

ایبٹ آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں