ایبٹ آباد، وائس چیئرمین کینٹ بورڈ حویلیاں باسط خان جدون نے لیاں شریف کیلئے 100 کے وی کا ٹرانسفارمر نصب کروا دیا

بدھ 6 جولائی 2022 15:00

ایبٹ آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 06 جولائی2022ء) وائس چیئرمین کینٹ بورڈ حویلیاں باسط خان جدون نے لیاں شریف کیلئے 100 کے وی کا ٹرانسفارمر نصب کروا دیا۔

(جاری ہے)

اس موقع پر وائس چیئرمین باسط خان جدون نے عمائدین علاقہ کو بتایا کہ رکن قومی اسمبلی علی خان جدون اور رکن صوبائی اسمبلی قلندر خان لودھی نے لیاں شریف میں بڑھتی ہوئی آبادی اور اورر لوڈ نگ کے پیش نظر 100 کے وی کا ایک اور بھی ٹرانسفارمر دیا جائے گا جس سے محلہ برف خانہ کے ساتھ باقی آبادی کو مستفید کر دیا جائے گا۔

اس موقع پیر سید عارف شاہ، یاسر علی، ساجد خان، طاہر تنولی، خان افسر خان، فاروق احمد، سجاد اعوان، سجاد شاہ، عدیل اعوان اور توفیق خان نے شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ آئے روز ٹرانسفارمر خرابی سے ہمیں سخت اذیت تھی جو دیرینہ مسئلہ حل ہو گیا، ہم علی خان جدون، قلندر خان لودھی اور باسط خان کا شکریہ ادا کرتے ہیں۔

ایبٹ آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں