ڈی پی او ایبٹ آباد کا مسلم آباد چیک پوسٹ کا اچانک دورہ، سٹاف کو ضروری ہدایات دیں

بدھ 6 جولائی 2022 15:10

ایبٹ آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 06 جولائی2022ء) ڈی پی او ایبٹ آباد سجاد خان نے مسلم آباد چیک پوسٹ کا اچانک دورہ کر کے وہاں سکیورٹی پر مامور سٹاف کو ضروری ہدایات دیں۔ انہوں نے دورہ کے موقع پر مسلم آباد چوکی کی عمارت اور چیک پوائنٹ کا تفصیلی معائنہ کیا، چوکی کا ریکارڈ اور بیرکس میں پولیس جوانوں کی رہائشی سہولیات کا بھی جائزہ لیا۔

(جاری ہے)

اس موقع پر ڈی پی او سجاد خان نے پولیس افسران اور جوانوں کو ہدایات جاری کرتے ہوئے کہا کہ عوام کی جان و مال کے تحفظ کیلئے تمام تر ضروری اقدامات عمل میں لائی جائیں، ناکہ بندی پوائنٹ پر مشکوک اور جرائم پیشہ عناصر پر کڑی نظر رکھیں جبکہ شہریوں کے ساتھ اخلاق سے پیش آئیں اور لوگوں کی عزت نفس کا خیال رکھیں۔ انہوں نے کہا کہ عوام کو تحفظ کا احساس دلانے کے ساتھ ساتھ اپنی سکیورٹی کا بھی خاص خیال رکھیں۔ ڈی پی او نے ڈیوٹی پر موجود پولیس اہلکاروں سے ان کے مسائل سنے اور حل کے حوالہ سے ضروری احکامات جاری کئے۔

متعلقہ عنوان :

ایبٹ آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں