ایبٹ آباد کی ویلج کونسل نگکی کے نومنتخب ممبران کا اجلاس

بدھ 6 جولائی 2022 15:10

ایبٹ آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 06 جولائی2022ء) ایبٹ آباد کی ویلج کونسل نگکی کے نومنتخب ممبران کا اجلاس زیر صدرات چیئرمین عبدالرشید اعوان منعقد ہوا۔

(جاری ہے)

اجلاس میں جنرل کونسلر چوہدری رفاقت، کسان کونسلر چوہدری سیف الرحمن، یوتھ کونسلر ملک وقار اور لیڈیز کونسلر نے شرکت کی۔ اس موقع پر چیئرمین عبدالرشید اعوان نے تمام ممبران کو علاقائی مسائل کے حل کے لئے ساتھ کے کر چلنے کا عزم کیا اور علاقائی مسائل کو اپنی اولین ترجیحات میں شامل کیا۔ تمام ممبران نے چیئرمین عبدالرشید اعوان کا شکریہ ادا کیا اور ان کے شانہ بشانہ چلنے کے عزم کا اظہار کیا۔

متعلقہ عنوان :

ایبٹ آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں