ضلعی انتظامیہ ایبٹ آباد کی غیر قانونی ، کھلے پٹرول کی فروخت پرکارروائیاں

بدھ 6 جولائی 2022 16:30

ایبٹ آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 06 جولائی2022ء) اسسٹنٹ کمشنر ایبٹ آباد لبنیٰ اقبال نے حویلیاں بازار میں غیر قانونی طور پر کھلے پٹرول اور ڈیزل کی فروخت پر کارروائی کرتے ہوئے تمام پوائنٹس کو سیل اور متعلقہ افراد کے خلاف کاروائی عمل میں لائی۔

(جاری ہے)

قبل ازیں ایڈیشنل اسسٹنٹ کمشنر ایبٹ آباد لبنیٰ اقبال کا احساس پروگرام کے تحت رقوم کی تقسیم کے معائنہ کیلئے گورنمنٹ ڈگری کالج حویلیاں کا دورہ کیا۔ انہوں نے جاری رقوم کی تقسیم کے عمل کا جائزہ لیا،خواتین سے ان کے مسائل دریافت کئے اور سٹاف کو رقوم کی تقسیم اور دور دراز علاقوں سے آنے والی خواتین کو زیادہ سے زیادہ سہولیات کی فراہمی اور مسائل کے حل کے حوالہ سے ہدایات جاری کیں۔

متعلقہ عنوان :

ایبٹ آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں