ایبٹ آباد پولیس کی بہترین تفتیش، ہائی کورٹ نے منشیات فروش کی ضمانت مسترد کردی

بدھ 6 جولائی 2022 17:00

ایبٹ آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 06 جولائی2022ء) ڈی پی او ایبٹ آباد سجاد خان کی منشیات فروشوں کے خلاف مقدمات کے اندراج اور تفتیشی امور میں بہتری لانے کی بہترین حکمت عملی کی بدولت، بدنام زمانہ منشیات فروش اعجاز ولد عبدالعزیز کی ضمانت سیشن کورٹ کے بعد ہائی کورٹ نے بھی مسترد کردی ہے۔

(جاری ہے)

پولیس ذرائع کے مطابق منشیات فروش اعجاز کو ایبٹ آباد پولیس تھانہ کینٹ نے گزشتہ ماہ 07 کلو ہیروئن اور 460 گرام آئس سمیت گرفتار کیا تھا جس کے خلاف تھانہ کینٹ میں امتناع منشیات ایکٹ کے تحت مقدمہ درج کیا گیا۔

ڈی پی او ایبٹ آباد سجاد خان بذات خود منشیات فروشوں کے خلاف مقدمات کے اندراج اور تفتیشی امور کی بھی براہ راست خود نگرانی کر رہے ہیں۔ اس حوالے سے گزشتہ دنوں تھانہ حویلیاں کی حدود سے گرفتار بدنام منشیات فروشوں شہباز شاہ اور زبیر شاہ پسران سجاد حسین شاہ کو بھاری مقدار میں منشیات اور اسلحہ سمیت گرفتار کیا تھا اور بہترین تفتیش کی بدولت ملزمان کی ضمانتیں ہائیکورٹ سے منسوخ ہو چکی ہیں۔

ایبٹ آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں