سکیورٹی خدشات کے پیش نظر کم عمر موٹر سائیکل سواروں کے خلاف کارروائیاں تیز ، 85 موٹر سائیکل تھانہ بند

بدھ 22 فروری 2017 18:39

ایبٹ آباد۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 22 فروری2017ء) ٹریفک پولیس نے سکیورٹی خدشات کے پیش نظر کم عمر موٹر سائیکل سواروں کے خلاف کارروائیاں تیز کر دی ہیں۔

(جاری ہے)

ٹریفک انچارج کیڈٹ فاروق نے اس حوالہ سے صحافیوں کو بتایا کہ بدھ کے روز کم عمر موٹر سائیکل سواروں کے خلاف کارروائی کے دوران 85 موٹرسائیکل تھانہ بند کر کے کم عمر موٹر سائیکل سواروں کے والدین کو بذریعہ کال وارننگ جاری کی گئی ہے۔ انہوں نے کہا کہ والدین کو سختی سے ہدایات جاری کی گئیں ہیں کہ وہ اپنے کم عمر بچوں کو موٹرسائیکلوں دینے سے گریز کریں، آئندہ کم عمر موٹر سائیکل سواروں کے والدین کے خلاف سخت کارروائی عمل میں لائی جائے گی۔

متعلقہ عنوان :

ایبٹ آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں