سبزی منڈی کے قریب واقع فلیٹ میں ڈکیتی کی واردات میں ملوث ایک ملزم گرفتار

بدھ 22 فروری 2017 18:39

ایبٹ آباد۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 22 فروری2017ء) کینٹ پولیس نے سبزی منڈی کے قریب واقع فلیٹ میں ڈکیتی کی واردات میں ملوث ایک ملزم کو گرفتار کر لیا ہے،4 جنوری کو گھرمیں ہونے والی ڈکیتی کی واردات میں دو ملزمان ملوث تھے۔

(جاری ہے)

ڈی ایس پی تھانہ کینٹ قمرحیات نے اس حوالہ سے صحافیوں کو بتایا کہ 4 جنوری کو سبزی منڈی کے آڑھتی دلنواز کے فلیٹ میں ڈکیتی کی واردات کے دوران دو مسلح ملزمان نے آڑھتی کے دو ملازمین یرغمال بنا کر نقدی اور قیمتی اشیاء لوٹ کر فرار ہو گئے تھے۔

متاثرہ شخص کی رپورٹ پر تھانہ کینٹ میں مقدمہ درج ہوا۔ کینٹ پولیس کی تفتیشی ٹیم نے سی سی ٹی وی فوٹیج کی مدد سے ڈکیتی میں ملوث ایک ملزم ظہیر گل کو گرفتار کر لیا ہے۔ ملزم نے دوران تفتیش ڈکیتی کا اعتراف کیا ہے۔ گرفتار ملزم متعدد وارداتوں میں ملوث رہا ہے۔ کینٹ پولیس نے ملزم کی نشاندہی پر دوسرے ملزم کی گرفتاری کیلئے چھاپوں کا سلسلہ شروع کر دیا ہے۔ ڈی ایس پی نے بتایا کہ ڈکیتی میں ملوث دوسرے ملزم کو بھی جلد گرفتار کر لیا جائے گا۔

متعلقہ عنوان :

ایبٹ آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں