قانون نافذ کرنے والے اداروں کا ایبٹ آباد کے مختلف علاقوں میں سرچ آپریشن، اسلحہ و بارود برآمد، ملزمان گرفتار

جمعہ 24 فروری 2017 17:53

ایبٹ آباد۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 24 فروری2017ء) ایبٹ آباد میں پولیس اور قانون نافذ کرنے والے اداروں نے مشترکہ طور پر بانڈہ سپاں، جھگیاں، سلہڈ اور نڑیاں میں سرچ اینڈ سٹرائیک آپریشن کر کے بھاری مقدار میں اسلحہ و بارود برآمد کر کے ملزمان کو گرفتار کر لیا۔

(جاری ہے)

پولیس نے کرائے داروں کی رجسٹریشن نہ کروانے پر بھی 5 افراد کے خلاف مقدمہ درج کر لیا، متعدد مشتبہ افراد اور افغانیوں کو بھی گرفتار کر لیا گیا۔ ڈی ایس پی قمر حیات خان نے بتایا کہ پولیس نے چیکنگ کے دوران حاجی رئیس خان کے گھر سے ایک کلاشنکوف، 2 میگزین، ایک 30بور پستول، 6کارتوس جبکہ عبدالرزاق سکنہ بانڈہ سپاں کے گھر سے 5 کلو بارود، ڈیٹو نیٹر، 60 میٹر تار اور 15 کلو کھاد برآمد کر لی ہے۔

متعلقہ عنوان :

ایبٹ آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں