ہزارہ میں سکیورٹی ہائی الرٹ، سینکڑوں مشکوک افراد گرفتار

جمعہ 24 فروری 2017 17:53

ایبٹ آباد۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 24 فروری2017ء) ہزارہ میں سکیورٹی ہائی الرٹ کر کے سینکڑوں مشکوک افراد کو گرفتار کر لیا گیا ہے۔

(جاری ہے)

گذشتہ 2 دنوں کے دوران سکیورٹی فورسز اور پولیس نے ایبٹ آباد، ہری پور اور مانسہرہ سمیت دیگر علاقوں میں کارروائیوں کے دوران سینکڑوں مشکوک افراد کو گرفتار کر کے پوچھ گچھ کیلئے انہیں نامعلوم مقامات پر منتقل کر دیا ہے۔ حساس مقامات اور اہم سرکاری عمارتوں کی سکیورٹی مزید سخت کرتے ہوئے داخلی و خارجی راستوں کی ناکہ بندی کر دی گئی ہے، ہزارہ بھر میں رات گئے بھی ہوٹلوں میں سرچ آپریشن کے دوران درجنوں مشکوک افراد کو گرفتار کیا گیا ہے، آئندہ چند دنوں میں سرچ آپریشن مزید تیز ہو گا اور یہ دہشت گردوں کی گرفتاریوں تک جاری رہے گا۔

ایبٹ آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں