تحصیل ناظم ایبٹ آباد کی زیر صدارت ٹی ایم اے اور واسا کا اجلاس

جمعہ 24 فروری 2017 18:00

ایبٹ آباد۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 24 فروری2017ء) تحصیل ناظم ایبٹ آباد محمد اسحق ذکریا کی زیر صدارت ٹی ایم اے اور واسا افسران کا اہم اجلاس ٹی ایم اے آفس میں منعقد ہوا۔ اجلاس میں واسا کو سٹاف و مشینری کی حوالگی سے متعلق امور کا جائزہ لیا گیا۔ اس موقع پر ٹی ایم اے انتظامیہ کی جانب سے متوقع منتقل کردہ سٹاف و مشینری کی تفصیلات پیش کی گئیں۔

(جاری ہے)

اس کے علاوہ تمام قانونی پہلوئوں اور سٹاف کی جانب سے تحفظات پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا۔ اجلاس میں واسا کو جلد از جلد آپریشن کرنے کے حوالہ سے اہم فیصلہ جات کئے گئے۔ اجلاس کے اختتام پر تحصیل ناظم نے حاضرین کا شکریہ ادا کیا اور اس امید کا اظہار کیا کہ واسا ایبٹ آباد جلد اپنی آپریشنل ذمہ داریاں سنبھال کر چیف ایگزیکٹو خیبر پختونخوا کے ویژن سٹیٹ آف دی آرٹ سروسز ڈلیوری کی بنیاد پر ایبٹ آباد کے شہریوں کو پانی و صفائی کی سہولیات فراہم کرے گا۔

متعلقہ عنوان :

ایبٹ آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں