ڈی پی او ایبٹ آباد نے ضلع ایبٹ آباد کے 4تھانوں کے ایس ایچ اوز کو تبدیل کرنے کے احکامات جاری کردئیے

ہفتہ 25 فروری 2017 20:30

ایبٹ آباد۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 25 فروری2017ء) ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر ایبٹ آباد نے ضلع ایبٹ آباد کے 4تھانوں کے ایس ایچ اوز کو تبدیل کرنے کے احکامات جاری کئے ہیں۔

(جاری ہے)

پولیس کے مطابق ایس ایچ اوتھانہ میرپور طاہر سلیم کو تھانہ بگنوتر،ایس ایچ اوبگنوتر بشیر خان کو ایس ایچ اوتھانہ شیروان،نعمان خان ایس ایچ اوتھانہ شیروان سے پال آفس ایبٹ آباد جبکہ ایس ایچ اورفیق خان کو تھانہ میرپورتعینات کرنے کے احکامات جاری کئے ہیں۔ان افسران کو فوری طورپر چارج سنبھالنے کی ہدایات جاری کی گئیں ہیں۔

متعلقہ عنوان :

ایبٹ آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں