کارلفٹر احاطہ عدالت سے موٹرکارچوری کرکے فرار‘جیب کتروں نے ریڑھی بان کو 30ہزار روپے سے محروم کردیا

ہفتہ 25 فروری 2017 20:30

ایبٹ آباد۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 25 فروری2017ء)نامعلوم کارلفٹروں نے ایبٹ آباد میں احاطہ عدالت سے خطیب جامع مسجد کی موٹرکارچوری کرلی ہے۔جیب کتروںنے ریڑھی بان کو ہزاروں روپے نقدی سے محروم کردیا ہے۔متاثرہ افراد کی رپورٹ پر تھانہ کینٹ اورتھانہ سٹی میں مقدمات درج کرکے پولیس نے تفتیش شروع کردی ہے۔

(جاری ہے)

پولیس کے مطابق ہفتہ کے روز جامع مسجد کے خطیب مولانا قاضی اسد اپنی موٹرکارنمبر اے ڈی 4525احاطہ عدالت میںکھڑی کرکے کسی کام کی غرض سے گئے۔

اس دوران نامعلوم کارلفٹر موٹرکارچوری کرکے فرار ہونے میں کامیاب ہوگئے۔دوسری واردات میں ریڑھی بان شہزاد اپنے اہل خانہ کو رقم بھیجنے کیلئے ایزی شاپ پر گیا اس دورن نامعلوم جیب کترے نے ریڑھی بان کی جیب سے 30ہزار روپے نقدی چوری کرکے فرار ہونے میں کامیاب ہوگئے۔متاثرہ افراد کی رپورٹ پر تھانہ سٹی اورتھانہ کینٹ میں الگ الگ مقدمات درج کرکے پولیس نے تفتیش شروع کردی ہے ۔

ایبٹ آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں