ایچ اے آئی پاکستان ہزارے وال قوم کی ترجمان ہے، پارٹی کو پاکستان بھر میں مضبوط کر رہے ہیں، نعیم اشرف درانی

پیر 27 فروری 2017 17:47

ایبٹ آباد۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 27 فروری2017ء) ہزارہ عوامی اتحاد پاکستان (ایچ اے آئی) کے بلامقابلہ منتخب ہونے والے مرکزی صدر نعیم اشرف درانی نے کہا ہے کہ ایچ اے آئی ایک نظریاتی جماعت ہے، یہ ہزارے وال قوم کی ترجمان ہے جس کا بنیادی منشور ہزارے وال قوم کے جائز حقوق اور تحفظ کے ساتھ صوبہ ہزارہ کا قیام ہے۔

(جاری ہے)

پارٹی الیکشن کے بعد صحافیوں سے بات چیت کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ صوبہ کیلئے پاکستان میں آباد تمام ہزارے والوں کو متحد کر رہے ہیں، صوبہ ہزارہ کے قیام کیلئے آخری دم تک جہدوجہد جاری رکھی جائے گی، ایچ اے آئی پاکستان ہزارے وال قوم کی بھرپور ترجمان ہے اور ہزارے وال قوم کیلئے اپنی جہدوجہد جاری رکھے گی، ہمارا مقصد صوبہ ہزارہ کا قیام ہے اور اس مقصد کے حصول تک ہم اپنی جدوجہد جاری رکھیں گے۔

متعلقہ عنوان :

ایبٹ آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں