ہزارہ عوامی اتحاد کے انتخابات میں احمد نواز خان بلامقابلہ چیئرمین منتخب

سید اعجاز شاہ چیف آرگنائزر، جاوید خان جنرل سیکرٹری اور شیر محمد تنولی سیکرٹری اطلاعات منتخب ہو گئے

پیر 27 فروری 2017 17:56

ایبٹ آباد۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 27 فروری2017ء)ہزارہ عوامی اتحاد پاکستان کے انتخابات میں احمد نواز خان جدون بلامقابلہ چیئرمین منتخب ہو گئے۔ تفصیلات کے مطابق ہزارہ عوامی اتحاد پاکستان کے انٹرا پارٹی الیکشن نامزد چیف الیکشن کمشن کی سربراہی میں منعقد ہوئے جس میں پارٹی ورکرز سمیت تمام اضلاع کے کارکنان نے بڑی تعداد میں شرکت کی۔

اتفاق رائے سے احمد نواز خان جدون کو چیئرمین، نعیم اشرف درانی کو مرکزی صدر، جاوید خان جدون بلامقابلہ جنرل سیکرٹری منتخب کر لیا گیا۔ محمد سہیل زیب خان اور اسد جاوید خان نائب صدر، شیر محمد تنولی انفارمیشن سیکرٹری، سید اعجاز شاہ چیف آرگنائزر، اعجاز اعوان صدر خیبر پختونخوا، سردار احمد نواز صدر صوبہ سندھ اور خان محمد تنولی جنرل سیکرٹری سندھ منتخب کر لئے گئے۔

(جاری ہے)

جنرل ورکر اجلاس سے بلامقابلہ منتخب چیئرمین احمد نواز خان، مرکزی صدر نعیم اشرف درانی اور جنرل سیکرٹری جاوید خان جدون نے اپنے خطاب میں تمام پارٹی ورکرز کا شکریہ ادا کیا اور کہا کہ پارٹی ورکرز اور ذمہ داران کا اعتماد ہمارا سرمایہ ہے، ہم اپنے نظریاتی ساتھیوں کے ساتھ ہزارہ صوبہ کی جہدوجہد اور ہزارے وال قوم کے حقوق اور شناخت کیلئے اپنا کردار ادا کرتے رہیں گے، ہزارہ عوامی اتحاد پاکستان کو ہزارہ کی مضبوط سیاسی جماعت بنائیں گے۔

رہنمائوں نے کہا کہ صوبہ ہزارہ کی جہدوجہد ایچ اے آئی کے منشور کا حصہ ہے، پارٹی کا ہر ورکر اس جہدوجہد میں مخلصانہ کردار ادا کر رہا ہے اور کرتا رہے گا۔ تمام رہنمائوں نے سید اعجاز حسین شاہ کا شفاف انٹرا پارٹی الیکشن کروانے پر شکریہ ادا کیا۔

ایبٹ آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں